لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ سے باا ثر افراد نے شریف شہری کو دوسری بار تاوان کے لئے اغوا کرلیا۔ اہل علاقہ کا پو لیس اور ملزمان کے خلاف شدید احتجاج مین سٹرک بلاک کر دی۔ بتا یا گیا ہے کہ باغبانپورہ میں واقع احمد ٹاون بسی موڑ شریف پورہ کے لیاقت کا 30سالہ بیٹا وسیم شہزاد سوئی گیس کے محکمہ میں کام کر تا ہے گز شتہ روز شاہد عرف شازی، میاں نفیس، رزاق وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔ 15پر کال کر نے کے باوجود پو لیس موقع پر نہ پہنچی، مظاہرین نے سٹرک بلاک کر دی، مغوی کے ولد لیاقت فوجی نے بتایا کہ میرے بیٹے کو چند روز قبل بھی اغوا کیا گیا تھا جس کا مقد مہ درج ہے ، گز شتہ روز دوبارہ اغوا کر کے مبینہ 3 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں، بیٹے کے فون نمبر سے ہی فون کر رہے ہیں، ڈی ایس پی، باغبانپورہ کی یقین دہانی پر ہم لوگ تھانہ میں آ گئے ہیں۔ ایس ایچ او قمر عباس نے بتایا کہ جلد مغوی کو بازیاب کر لیں گے ان کی ملزمان سے ذاتی رنجش چلی آ رہی ہے ۔