لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے لیگی رہنمابلال یاسین پرحملہ کرنیوالے ملزم میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں 15روزکی توسیع کردی۔وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائے گا۔