مکرمی ! پنجاپ میں سیاست کی نظر ہونے والے قومی اہمیت کے منصوبوں موٹر وے ایم ٹو پر فسٹ قومی صنعتی فری زون پنڈی بھٹیاں اور چکری قوی صنعتی فری زون کے اہم ترین قومی منصوبوں کو پائپ لائن سے تیس سالوں می بھی نہ نکالا جاسکاجس کے باعث بیروز گاری علاقہ کے نوجوانوں کا مقدر بن گیا یہ اہم ترین قومی منصوبے بھی سیاست کی نظر ہو گئے جبکہ موٹر وے مکمل ہونے پر ان صنعتی زون کا اعلان کیا گیا تھا اس کے ساتھ پنڈی بھٹیاں بگ سٹی کی جدید طرز تعمیر کے ساتھ منصوبہ بنایا گیا جبکہ پنڈی بھٹیاں قومی صنعتی فری زون اور بگ سٹی پنڈی بھٹیاں کے منصوبوں پر تما م پیپر ورک کے بعد اراضی بھی حاصل کر لی گئی اور فسٹ قومی صنعتی زون پنڈی بھٹیاں میں 500کار خانے لگانے کیلئے ملکی غیر ملکی صنعت کاروں سے بذریعہ قومی ا خبارات میں درخواستیں بھی طلب کر لی گئیں اور شرائط میں کہا گیس ایسے صنعتی کارخانے لگائے جائیں جن میں برآمد کرنے کی منصوعات تیار کی جائیں جوکہ ملکی زرمبادلہ کمانے میں مدد گار ہوں اس قومی زون سے ہزاروں افراد کو روز گار کے موقع ملنے تھے مگر آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا نہ ہی کسی عوامی نمائندوں اس سلسلہ کے پیش رفت نہیں کی اس علاقہ مسلسل بیروز گاری کا شکار ہوتا آرہا ہے جس پر علاقہ بھر کے لوگوں نے ایک بار پھر نگران حکومت اور نگران وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبہ پر فوراً عمل درآمد کرائیں تا کہ علاقہ سے بیروگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ (محمد عمران ،پنڈی بھٹیاں)