لاہور(نمائندہ خصوصی سے )حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کا ماحول بہتر بنانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف مستقبل قریب میں از سر نو کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں صوبائی اداروں کے مابین اہداف طے کر لئے گئے ہیں، ضلعی حکام اور محکمہ تعلیمات (ہائر ایجوکیشن ) کا کردار معاون کا ہو گا۔ معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون، ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئیر راشد منہاس ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ودیگر افسران نے شرکت کی ۔