علی پور( خبرنگار )علی پور میں وٹہ سٹہ کے تنازع پر بااثر افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا 8 ماہ کا حمل ضائع کردیا، شوہر کو بھی پیٹا، خاتون کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر کر گئی، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ، شوہر کو بھی پیٹا گیا، شوہر بشیر نے تحفظ فراہم کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی، پولیس افسر نے کہا رپورٹ آنے پر میرٹ پر کارروائی کی جائے گی، موضع جگمل کے رہائشی بشیراحمد موہانہ نے بتایا میں اپنی بیوی فیض مائی کے ہمراہ اپنے گھر سے سلطان پور جارہے تھا ، مسلح افراد صادق ،فضہ مائی ، اجمل ،نادرحسین ،شانی اسلحہ وسوٹے لے کر آگئے اورآتے ہی میری بیوی کو بالوں سے پکڑکر نیچے گرادیا اورمجھ پر بھی تشدد کرنے لگے ، بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ، بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے اُس کاآٹھ ماہ کا حمل ضائع ہوگیااورریڑھ کی ہڈی میں فریکچرہوگیا، بشیراحمد نے بتایا کہ ملزمان بالا سے وٹہ سٹہ کا تنازع ہے ، رابطہ کرنے پر تھانہ صدر علی پورمیں ڈیوٹی افسر نے بتایا متاثرہ خاتون فیض مائی کامیڈیکل ڈاکٹ جاری کردیا ہے ، رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اورمیرٹ پر کارروائی ہوگی۔
وٹہ سٹہ تنازع،بااثر افراد کا تشدد،خاتون کاحمل ضائع
پیر 17 فروری 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 17 فروری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں