لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں محمد عثمان سمیت چھ دیگر ملازمین نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔درخواست گزاروں نے ریگولر نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔عدالت کے حکم کے باوجود انکو ریگولر نہیں کیا جا رہا۔