ٹوکیو (ویب ڈیسک) دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کرتب پیش کر کے اپنا نام گنیز بک میں شامل کرالیتے ہیں۔تصویر میں نظر آنے والے جاپانی منچلے نے بھی انوکھے کارنامے انجام دیئے اور گنیز ریکارڈ بنا لئے ۔جاپانی نوجوان کے ساتھی نے کئی فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر مارش میلو(چینی سے بنی مٹھائی) پھینکی تواُس نے ایک منٹ میں 53مارش میلو منہ سے کیچ کرکے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔نوجوان نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی تھوڑی سے ایک منٹ میں 126بار ڈیسک بیل بجا کر گنیز ریکارڈ بنا ڈالا۔