آئیووا ( ویب ڈیسک)امریکہ میں ایک پوسٹ کارڈ 33 سال بعد بالاخر اپنی منزل تک پہنچ ہی گیا ہے ۔ یہ پوسٹ کارڈ ہے جو اینی لوویل نے اپنے بھائی کو 1987 میں پوسٹ کیا تھا۔یہ پوسٹ کارڈ اینی نے اپنے بھائی پال ولِس کو کرسمس سے قبل بارباڈوس سے پوسٹ کیا تھا۔ اینی پیشے کے لحاظ سے سابقہ استانی ہیں اور حال ہی میں ان کے بھائی کا فون آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں 1987 میں ان کا بھیجا ہوا ایک پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے ۔اس پوسٹ کارڈ پر امریکہ پہنچنے کی تاریخ 18 دسمبر لکھی ہے جس کی مہر بھی واضح ہے جبکہ دوسری وصول کنندہ مہر 29 اپریل 2020 ہے ۔ اس کے بعد ڈاکخانے سے رابطہ کرکے پوچھا گیا ہے کہ ایک تہائی صدی تک یہ کارڈ آخر کہاں رکھا تھا۔