کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسا جیلی دار مادّہ تیار کرلیا ہے جسے لکڑی پر اسپرے کی شکل میں چھڑک دیا جائے تو وہ آگ سے محفوظ رہتی ہے۔ اسے جنگلات میں درختوں اور جھاڑیوں پر چھڑک کر جنگل کو آگ لگنے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔اس کی تیاری میں سیلولوز پولیمر (پودوں میں قدرتی طور پر پایا جانے والا مادّہ) اور ریت جیسی کیمیائی خصوصیات رکھنے والے سلیکا ذرّات کو آگ بجھانے والے ایک مائع میں ملایا گیا ہے۔اس ایجاد کی تفصیلات ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ پر 30 ستمبر 2019 کے روز شائع ہوچکی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ یہ مادّہ بے ضرر ہے۔