ڈجکوٹ(نامہ نگار) گزشتہ سے پیوستہ روز تھا نہ ڈجکوٹ کہ علاقے جالندھر روڈ پر ماں اور ایک بچے کے قتل اور بیٹی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔ مقتولہ فرزانہ کا شوہر احسان عرف شانہ ہی قاتل نکلا ۔ پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر ملزم نے پہلے بیوی فرزانہ کو گلا دبا کر مارا اس کے بعد تین سالہ بیٹے یٰسین اور چار سالہ بیٹی آمنہ کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا جس کے نتیجے میں یٰسین بھی جاں بحق ہو گیا ۔ چار سالہ آمنہ کی حالت بھی نازک ہے ۔ ملزم نے پہلے بیان دیا کہ اس کی بیوی نے پہلے بچوں کو چھریاں ماریں پھر خود کشی کر لی تاہم پولیس نے شک پڑنے اور مقتولہ فرزانہ کے والد کی درخواست پر تفتیش کی تو اس نے سچ اگل دیا اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔