براسیلیا ( نیٹ نیوز) برازیل میں ایک چور جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں ایسا پھنسا کہ پھر پولیس کو ہی اس کی مدد کرنی پڑی ۔یہ انوکھا واقعہ برازیل کی ایک جیل میں پیش آیا جہاں 18 سالہ چور نے دورازے میں سوراخ کر کے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہ سوراخ میں پھنس گیا اور اس کا آدھا دھڑ ایک طرف اور بقیہ آدھا دوسری طرف ہوا میں لٹک گیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار پولیس سٹیشن پہنچے اور دروازے کو توڑکر چور کو آزاد کرایا ۔