شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ اظہر اقبال رانجھا نے شیخوپورہ کی بستی مدینہ پارک کے محنت کش فیصل حلیم کی پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث مجرم فیضان عرف چاند کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ مجرم کو جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر تین ماہ قید بامشقت کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔ فاضل جج نے مجرم کو تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم بھی سنایا ، استغاثہ کے مطابق مورخہ 09 جون 2019 کو محنت کش کی بچی پانچ سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی جس کو مجرم ورغلا کر اپنے چچا کے گھر میں لے گیا اور اس کے ساتھ درندگی کی۔