اوہائیو(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اللہ کی قدرت کے کچھ ایسے معجزات سامنے آتے ہیں جن پر فوری طور پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے ، تاہم اللہ تعالیٰ کی قدرت کے فیصلے ہمارے لیے سبق بھی ہوتے ہیں، کئی ماہ تک دماغی طور پر مردہ قرار پانے والی خاتون پراسرار طریقے سے اس وقت کوما سے باہر نکل آئی جب ڈاکٹروں نے زندگی کو سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اوہائیو سے تعلق رکھنے والی کرتیشا براسبن نامی خاتون ستمبر 2018 میں کوما میں چلی گئی تھیں اور ان کی والدہ کے مطابق ہوش و حواس کھونے سے قبل وہ عجیب و غریب حرکات کررہی تھیں۔کریتسی ولیمز نے بتایا کہ ایسا لگتا تھا کہ جیسے میری بیٹی پر کسی نے قبضہ کر کے اس کی زندگی تباہ کی ۔طبی ماہرین نے دماغی مرض کی تشخیص کی جس میں جسم خود دماغی خلیات پر حملہ آور ہو جاتا ہے ۔اس کے بعد مریضہ کوما میں چلی گئی اور 7 ماہ تک بستر پر رہی ۔خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ حیران رہ گئے کہ مریضہ کوما سے نکل آئی ہے بلکہ آنکھیں کھولنے کے بعد باتوں کو بھی سمجھا۔