واشنگٹن( ویب ڈیسک) یوں تو گریپ فروٹ غذائیت سے بھرپور پھل ہے لیکن جناب گریپ فروٹ جسے اردو میں چکوترہ کہتے ہیں وہ بھی اتنا بڑا شاید ہی آپ نے کبھی دیکھا ہو۔ امریکی ریاست لوزیانا میں ایک جوڑے نے بہت بڑے سائز کا چکوترہ اُگا کرنہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔Mary Beth اور Doug Meyer نے اپنے کھیت میں ایک دو کلو نہیں بلکہ ساڑھے تین کلو وزنی 28.75انچ قطر کے اس گریپ فروٹ کو اگاکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے گریپ فروٹ کے طور پر درج کروالیا ہے ۔