نورسلطان( ویب ڈیسک) قازقستان میں ایک نوجوان نے گڑیا کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا نام یوری تولوچکو ہے ۔ اس نے تین سال قبل جنسی گڑیا خریدی تھی اور اس کا نام ’مارگو‘ رکھا تھا۔ تب سے وہ اس کی گرل فرینڈ ہے اور اب اس نے اس کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل یوری نے اپنی اس روبوٹ گرل فرینڈ کی پلاسٹک سرجری بھی کروائی اورا س کے بعد اسے شادی کی پیشکش کی۔ رپورٹ کے مطابق 27مارچ کو یوری اور مارگو کی شادی ہونے جا رہی ہے ۔ یوری کا کہنا تھا کہ 27تاریخ کو شادی کرنا میرے لیے بہت اہم ہے ۔ میں ایک اداکار ہوں اور چاہتا ہوں کہ 27مارچ کو تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پر شادی کروں۔ شادی کے بعد میں ایک گھر خریدوں گا جس میں ہم میاں بیوی رہیں گے ۔