لا ہو ر (کر ائم رپو ر ٹر) روڈ سیفٹی آفیسر کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شیخوپورہ سے تفصیلی ملاقات پی ایس وی بس سروس میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اجازت سے زائد سواریاں بٹھانے کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ۔عوامی فلاح و انسانی زندگی کی حفاظت سب سے مقدم ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انفورسمنٹ ونگ کے تجزیہ کی روشنی میں سینٹرل پولیس افس سے موصولہ ہدایات کی روشنی میں جن وائیلیشن کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اوور چارجنگ سر فہرست ہے ۔ ایس ایس پی محمد ایاز سلیم (سیکٹر کمانڈر) ایم-تھری کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی آفیسر نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شیخوپورہ مس عاصمہ ناز سے تفصیلی ملاقات کی جسکا کا مقصد موٹروے (ایم-تھری) پر پبلک سروس وہیکلز کی جانب سے اوور چارجنگ سی متعلق متعدد بار وائیلیشنز کے ارتکاب کا تدارک ہے ۔