لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ روک دیا، ہائیکورٹ نے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا ساہیوال تبادلہ کیا تھا، سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، ہائی کورٹ نے لاہور کے تین ایڈیشنل سیشن ججز کو او ایس ڈی بنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور محمد یونس عزیز, امجد علی شاہ اور محمد اسحاق ہاشر کو او ایس ڈی بنادیا ۔ سینئر سول جج لاہور شکیب عمران اور ہدایت اللہ کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔