بخارسٹ (ویب ڈیسک) رومانیہ کے دار الحکومت بخارسٹ میں سالانہ انٹر نیشنل لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔سپاٹ لائٹ نامی5ویں سالانہ لائٹ فیسٹیول میں مختلف ممالک سے آئے لائٹ اور آڈیووژوئل آرٹسٹ شرکت کررہے ہیں۔لائٹ فیسٹیول کے موقع پرلیزر لائٹس،ملٹی میڈیالائٹ پراجیکشن اور سپیشل ایفکٹس کے شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا جارہا ہے جسے دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔اس موقع پرمقامی اور بیرون ملک سے آئے فنکاروں کے ایل ای ڈی لائٹوں سے سجے درجنوں فن پارے بھی رکھے گئے ہیں۔