ورجینیا (ویب ڈیسک )امریکہ میں کتابیں بھی ڈرون کے ذریعے ڈیلیور کی جائیں گی۔ امریکی ریاست ورجینیا کے ٹاؤن میں ایک لائبریری انتظامیہ نے گوگل کے اشتراک سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علاقے کے بچوں کیلئے آن لائن بْکس ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈرونز بچوں کو اْنکی آن لائن منتخب کردہ کتابیں گھر تک ڈیلیور کریں گے۔گوگل کا یہ ونگ نامی ڈرون سے اب تک ہزارسے زائد بکس ڈیلیور کی جا چکی ہیں۔