ہارورڈ(ویب ڈیسک )امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا زیادہ کھانے سے نہیں بلکہ الٹی سیدھی چیزیں کھانے سے ہوتا ہے ، چاہے وہ کم مقدار ہی میں کیوں نہ کھائی جائیں۔ بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر ڈیوڈ کی تحقیق کے نتائج اس عام خیال کے برخلاف ہیں جو اس وقت ساری دنیا میں مقبول ہے ۔’’آپ جتنا زیادہ کھاتے ہیں، اتنے ہی موٹے ہوجاتے ہیں‘‘ اور ’’کم کھائیے ، زیادہ حرکت کیجیے ‘‘ کے روایتی تصور کو ’’انرجی بیلنس ماڈل‘‘ (ای بی ایم) کہا جاتا ہے جبکہ جنک فوڈ کم مقدار میں کھانے پر بھی موٹاپے میں خاصا اضافہ ہوجاتا ہے ۔