لندن(شوبز ڈیسک)برطانوی گلوکار زین ملک کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے بھارتی مداحوں نے ضرورت مندوں کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا۔زین ملک جوکہ 12 جنوری کو 29 برس کے ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ایک مداح کی پوسٹ کو شیئر کیاہے ۔زین ملک نے اس پوسٹ کوا پنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’یہ نا قابل یقین ہے ۔ انہیں اپنے مداحوں پر بہت فخر ہے ‘‘۔اُنہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ لوگوں نے خوش کردیا ہے ، آپ سب بہترین ہیں‘‘۔