کراچی( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس میں300پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ۔مندی کے سبب مارکیٹکی سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب روپے کی کمی ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 330.62پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42504.76پوائنٹس سے کم ہو کر 42174.14پوائنٹس ہو گیا ۔ مجموعی طور پر 408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 16کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا ء انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر45پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.25روپے اور قیمت فروخت166.45روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے اور قیمت فروخت166.50روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی سے 1لاکھ14ہزار700 اور دس گرام سونے کی قیمت 171روپے کمی سے 98ہزار337روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔