مکرمی!ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں عوام کے ٹیکشیز سے ہی ممکن ہے پاکستان میں دیکھا جائے تو ٹیکس دینے کا رججان اس قدر نہیں بڑے لوگ ٹیکسیزاپنی آمدن کے مطابق نہیں دیتے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے شہریوں کے یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے جائیں گے وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لانے اور ایف بی آر کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ عام اور متوسط طبقہ کا مطالبہ ہے وہ پہلے ہی بجلی گیس کے بلوں میں حکومت کو ٹیکسز دے رہے ہیں ان کو ٹوکن ٹیکسز جاری کئے جائیں تو ان کو دینے میں کوئی شکایت نہ ہو گی اسی طرح ٹیکس دینے والوں اور کو ان کو سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے اور ٹیکسز نظام میں اس قدر تبدیلی لائی جائے کہ پاکستانی خو شی خوشی سے ٹیکس دیں ٹیکس چوروں تو کسی صورت میں معاف نہ کیا جائے۔(علی حسن ،لاہور)