واشنگٹن( ویب ڈیسک) کرسمس کی مناسبت سے جہاں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں ایڈونچرکے شوقین کھلاڑی بھی سانتا کلاز کا روپ دھارے کرتب بازی کا شوق پورا کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچر کے شوقین ان سانتا کلاز کو ہی دیکھ لیں جو برف پوش ٹریک پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امریکی ریاست میں درجنوں خطروں کے کھلاڑیوں نے نہ صرف سانتا کلاز کا روپ دھارا بلکہ سرد موسم کی پرواہ کئے بغیر برفیلے ٹریک پر اسیکٹنگ کے مزے بھی لئے ۔