پنسلوانیا(ویب ڈیسک) امریکی ماہرینِ فلکیات نے ہمارے نظامِ شمسی میں 139 چھوٹے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ، جو سیارچوں سے بھری ہوئی ’’کوپر بیلٹ‘‘ نامی پٹی میں سورج کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2006 سے نظامِ شمسی میں اجسام کی تقسیم کے بعد سے پلوٹو کو سیاروں کی فہرست سے نکال کر ’’چھوٹے سیاروں‘‘ (مائنر پلینٹس) میں شامل کرلیا گیا ہے ۔سیارہ نیپچون سے پرے ، ہمارے نظامِ شمسی میں لاکھوں چھوٹے سیارے دریافت ہوچکے ہیں ۔