نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے سمندر پر اُڑان بھرتے ہوئے باسکٹ بال کا ایسا نشانہ لگایا کہ ایک ہی شاٹ میں بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔زیوس میک کلورکن نامی امریکی کھلاڑی نے اس انوکھے کارنامے کیلئے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر وائلڈ ووڈ کے سمندر کا انتخاب کیا اور پہلے ایک بوٹ سے بیچ سمندر میں پہنچ کر پیراشوٹ کے ذریعے پیراسیلنگ کرتے ہوئے اُڑان بھری۔پھر دوسری بوٹ میں نصب باسکٹ میں بال ڈال کر نہ صرف اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔