ایمسٹرڈیم(ویب ڈیسک) ہالینڈ کے شہر نیمیگن کی راڈباؤڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں کے لیے ایک گہری قبر کھود دی گئی ہے جس میں سکون سے لیٹنے کا انتظام بھی ہے ۔ راڈباؤڈ یونیورسٹی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ساری دنیا سے الگ تھلگ، پرسکون گوشے میں کھودی گئی ایک گہری قبر میں تین گھنٹے تک اس طرح غور و فکر سے طالب علموں کی سوچ میں پاکیزگی آتی ہے اور وہ اپنی زندگی کی سمت بہتر طور پر متعین کرسکتے ہیں۔ اسی لیے ان قبروں کو ’’پاکیزہ قبریں‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔