لاہور، سیالکوٹ ،قصور(کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ وزیر آباد روڈ رویلہ سٹاپ پر سیالکوٹ سے راولپنڈی جا تی ہوئی ویگن غلط سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے ویگن میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا۔قصورگنڈ ا سنگھ کے نز دیک سے ٹر یکٹر کی ٹکر سے مو ٹر سا ئیکل سو ار 12سا لہ علی رضا مو قع پر جا ں بحق ہو گیا ۔ لاہور میں لٹن روڈ پر دو تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور عبدالولید موقع پر جا ں بحق جبکہ حبیب ، اسد اور نوید شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔