سیالکوٹ، محمد نگر( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سیالکوٹ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر گوجرانوالہ کا 23سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا، 23 سالہ علی ولدخلیق موٹر سائیکل پر ڈسکہ کی طرف آ رہا تھا، موضع رنجہائی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، علی موقع پر ہی چل بسا، نامعلوم ڈرائیور ٹرالی کو غفلت سے چلا رہا تھا۔ محمدنگر کے نواحی گاؤں 69 ای بی کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکر ا گئے ، سپیئر پارٹس شاپ کا مالک افضل جاں بحق ہوگیا، افضل موہلہ کالونی کا رہائشی تھا، بلال اور رمضان زخمی ہوگئے ۔