کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، ٹیلی کام ، انرجی ، پاور اوردیگر سرگرم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 234.77 پوائنٹس اضافے سے 45675.87 پوائنٹس ہو گیا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 105.05پوائنٹس اضافے سے 17803.93جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.97پوائنٹس بڑھ کر31255.99پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ26ارب86کروڑ33لاکھ63ہزار633روپے اضافے سے 77کھرب96ارب36کروڑ28لاکھ39ہزار406روپے ہوگیا۔ اس دوران 19کروڑ40لاکھ53ہزار663 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا،جن میں سے 179 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور23 میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو65پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 175.35سے بڑھ کر176اور قیمت فروخت175.45 سے بڑھ کر176.10روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید176سے بڑھ کر176.30اور قیمت فروخت176.50 سے بڑھ کر176.80روپے ہو گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ26ہزار450روپے اور دس گرام سونا85روپے کے اضافے سے 1لاکھ8ہزار410روپے پر جا پہنچی۔