لاہور (محمد نواز سنگرا)ایف بی آر ا کی طرف سے جاری پارلیمنٹرین کی ٹیکس ڈائریکٹری اور الیکشن کمیشن کو پیش رپورٹس میں تضاد سامنے آگیا۔ وفاقی کابینہ کے 17ارکان کے 2017میں انکم ٹیکس ادا کرنے کے حوالے سے ایف بی آر نے دو الگ الگ رپورٹس پبلک کی ہیں۔وفاقی کابینہ کے ان اراکین میں شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود،ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، شیریں مزاری، شیخ رشید احمد ، طارق بشیر چیمہ و دیگر شامل ہیں۔ ایف بی آرکے رپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے چیف کمشنرسید ندیم حسین رضوی نے ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس کا عنوان پارلیمانی ٹیکس ڈائریکٹری کی تصحیح ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر پارلیمانی ٹیکس ڈائریکٹری کے متعلق عوام کے اندر پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے کیلئے وضاحت جاری کرے ۔ ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 2017میں ایک لاکھ 48ہزار 336روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ ایف بی آر کی2017کی پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق عمران خان نے 2017میں ایک لاکھ 3ہزار 793روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے 2017میں سات لاکھ 3ہزار187روپے انکم ٹیکس ادا کیاجبکہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی2017کی پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے 2017میں سات لاکھ 2ہزار 698روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار نے 2017میں پانچ لاکھ 29ہزار625روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ ایف بی آر کی2017کی پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق مخدوم خسرو بختیار نے 2017میں چار لاکھ 75ہزار573روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے 2017میں سات لاکھ 81ہزار421روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ ایف بی آر کی2017کی پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے 2017میں چھ لاکھ 53ہزار943روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے 2017میں چھ لاکھ 16ہزار227روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ ایف بی آر کی2017کی پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق شفقت محمود نے 2017میں10 لاکھ 95ہزار686روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے 2017میں نان فائلر رہے اور انہوں نے ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہ کیا۔ پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے 2017میں2 لاکھ 35ہزار768روپے اور2لاکھ 16ہزار 197روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے 2017میں15 لاکھ 66ہزار185روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق شیریں مزاری نے 2017میں15 لاکھ 69ہزار558روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی الیکشن کمیشن کو جمع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی نے 2017میں ایک لاکھ 48ہزار845روپے انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ پارلیمانی ڈائریکٹر ی کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے 2017میں ایک لاکھ 38ہزار573روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔