لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک چھوٹے سے شہر میں سڑک کنارے ایک دکان ہے جس کے باہر’ پوئٹری فارمیسی‘ یعنی شاعری دواخانہ لکھا ہے۔ یہ شاعرانہ کلینک شراپ شائر کے علاقے بشپ کاسل میں واقع ہے۔ یہ دنیا کی پہلی دکان ہے جس کی مالکن ڈیبرا ایلما خود شاعری کرتی ہیں اور یہاں آنے والے مریضوں سے ان کی کیفیت کا مکمل احوال سننے کے بعد انہیں کاغذ پر چھپا شاعری کا نسخہ بطور دوا تجویز کرتی ہیں۔ یہ نسخہ مریض ریفریجریٹر یا اپنے پڑھنے کی میز کے پاس لگاسکتے ہیں تاکہ بار بار دیکھ کر اسے پڑھا جاسکے۔ان کی دکان میں لوگوں کے ’موڈ‘ کے لحاظ سے کتابیں بھی رکھی ہیں ۔