لاہور(سپیشل رپورٹر) ٹاون شپ کے علاقہ میں نوسربازوں نے مبینہ طور پر 60 سالہ شخص کونشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا۔ متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں نوسربازوں نے اسلم نامی شخص کو نشہ آور چیزکھلا کر بے ہوش کرکے اس کی جیب سے رقم لے کر فرار ہو گئے ۔ متاثرہ شخص بے ہوش ہو گیا۔