اسلام آباد (غلام نبی یوسف زئی )الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرکے بیشتر اضلاع کے الیکشن کمشنر تبدیل کر دیئے ہیں۔ گریڈ 18 کے 51 افسران کے تبادلے جبکہ گریڈ 17 کے 15 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر انھیں نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ زاہد سبحان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور، شکیل احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ساہیوال مقرر کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور وقاص احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ۔ عابد حسین شاہ کو چکوال ڈسٹرکٹ کا الیکشن کمشنرمقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ڈسٹرکٹ کمشنر کا تبادلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کیا گیا ہے ۔ پرویز اقبال کو ڈسٹرکٹ اورکزئی کا الیکشن کمشنر، ضیاء الرحیم کو مردان شہاب الدین کو کرک، سلیم اللہ کو کرک، محمد اسلم بٹگرام، وسیم اختر سکھر، عزیز اللہ عباسی لاڑکانہ، نیاز احمد نوشہرہ فیروز، محمد سمیع اللہ گوادر، سیوہ خان لسبیلہ، اصغر خان مستونگ، عامر مرزا کشمور، شیر خان نصیر آباد، فضل محمد خضدار، غلام عباس جہلم، عمران ظفر شیخوپورہ، سید شہزاد میانوالی، امتیاز احمد ڈیرہ غازی خان، مقصود احمد بارکھان، سجاد احمد ڈیرہ بگٹی، حبیبِ اللہ شکارپور، محمد ندیم گوجرانوالہ، محمد یوسف حیدرآباد، غلام محی الدین پاکپتن، خالد محمود گجرات، منور علی شہداد کوٹ، سلیم الدین تھر پارکر نصیراللہ خان لکی مروت، امجد علی ملاکنڈ اور محمد احسن کو ڈسٹرکٹ کراچی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ گریڈ 17 کے محمد ظہیر خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ، ودود احمد کو چمن، عبدالسلام ہرنائی ، محمد عرفان اپر چترال، فلک ناز کو ترقی ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ مہمند کے الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ جن دیگر افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہیں ان میں انعم پرویز مہران قادر اور انعم ریاض شامل ہیں۔