برسٹل( ویب ڈیسک) برطانیہ کی تاریخ میں سب سے چھوٹے جانور کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ۔ اس میں ایک گرام کی مچھلی کے پیٹ سے جان لیوا رسولی نکالی گئی اور سرجنوں کو اس پورے عمل میں 40 منٹ لگے ۔مچھلی کا نام ’’مولی‘‘ ہے جو گولڈ فش کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔ اس کے مالک نے مچھلی کے جسم میں غیرمعمولی ابھار محسوس کیا اور ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ اسے برسٹل میں واقع ہائی سوفٹ ویٹس نامی کلینک میں لایا گیا جہاں فوری طور پر ڈاکٹروں نے مچھلی کے آپریشن کا فیصلہ کیا عموماً یہاں سانپوں، مگرمچھوں اور اِگوانا چھپکلیوں کا آپریشن کیا جاتا ہے۔