مکرمی ! موٹر وے کی افتتاحی تقریب میں 1992میں موٹر وے انٹر چینج پنڈی بھٹیاں اور چکری کے مقامات پر بالترتیب پہلا اور دوسراقومی صنعتی زون کے قیام کا اعلان کیا تھا اس اعلان کے ساتھ ہی پہلے مراحل میں قومی صنعتی زون پنڈی بھٹیاں کے قیام کے سلسلہ میں پیپر ورک مکمل کرنے کے بعد اظہار دلچپسی کے اشتہارت کی تشہر تما م قومی اخبارات میں کی گئی اور ملکی غیر ملکی صنعت کاروں کو صنعتیں لگانے کی دعوت دی گئی۔ قومی منصو بو ں سے جہاں بیزروگاری کا خاتمہ ممکن تھا وہاں ضلع حافظ آباد اور گردو نواح سمیت دیگر اضلاع میں ترقی خوشحالی کی راہیں کھل جانی تھیں ۔مگر بیس سال میں اس پر عمل درآمد تک نہ ہو سکا۔(محمد عمران پنڈی بھٹیاں)