اٹاوہ(نیٹ نیوز)کینیڈا یوکرین طیارہ حادثہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو زرتلافی دے گا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ایران میں یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے کینیڈا کے 57 شہریوں اور 29 مستقل قیام کے حامل افراد میں سے ہر ایک کے اہل خانہ کو 25 ہزار کینیڈین ڈالر (19122 امریکی ڈالر) کی رقم دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں ٹروڈو نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایران تمام ہلاک شدگان کے خاندانوں کو ہرجانہ ادا کرے گا تاہم ان لوگوں کو اس وقت امداد کی ضرورت ہے تا کہ وہ ایران کے سفر، جنازوں کے اخراجات اور دیگر مصارف کی ادائیگی کر سکیں۔