لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عارف والہ میں سرکاری اراضی پر بنائے گئے چار غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل کردیا اور قابضین سے 70کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرالی، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو اطلاع ملی تھی کہ عارف والہ میں سابق دور حکومت میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر پٹرول سٹیشن بنائے گئے ہیں ، اینٹی کرپشن ٹیم نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی مددسے چاروں پٹرول سٹیشنز کو سیل کردیا۔