لاہور( ویب ڈیسک) گھر کس کو پیارا نہیں لگتا اور اس کی ملکیت کا خواب تو ہر انسان ہی دیکھتا ہے ، یہ درحقیقت صرف چار دیواریں اور چھت نہیں ہوتا بلکہ اس میں رہنے والوں کی یادوں اور عادتوں سے بنتا ہے جو اس رہائش گاہ کو جنت یا جہنم بنا دیتے ہیں مگر ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر آس پاس رہنے والوں، گلی، علاقے ، شہر بلکہ ملک یا دنیا بھر میں سب سے منفرد ہو اور ویسے بھی دنیا بھر میں عجیب و غریب گھر بنانے کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے اور اسی کی ایک بڑی وجہ اس گھر کی وجہ سے ایک علیحدہ اور نئی پہچان بھی ہے ۔گنبد سے غاروں تک، ٹری ہاؤسز سے برفانی اگلوز تک دنیا بھر میں ایسے انوکھے گھروں کی کمی نہیں جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیں بلکہ ہوسکتا ہے کہ ان کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں۔ آج ہم آپ کو دنیا کے عجیب و غریب اور حیرت انگیز گھروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ۔