لاہور(کلچرل رپورٹر )چھوٹی سکرین کے مقبول اداکار عمران اشرف کی آنے والی رومانٹک کامیڈی مصالحہ فلم ’’دم مستم‘‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔’’دم مستم‘‘ کو ابتدائی طور پر 2020 ء میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 ئمیں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی۔اب طویل عرصے بعد فلم کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔’دم مستم‘ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں مذکورہ فلم کے ذریعے عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ امر خان نے بھی بطور فلم لکھاری متعارف ہونے جا رہی ہیں۔