لاہور(اپنے رپورٹر سے ) نہر پر فتح گڑھ کے علاقے میں اوور ہیڈ بریج کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ بریج کی تعمیر کی ڈیڈ لائن گزرنے باوجود یہ مکمل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو روڈ کی دوسری طرف جانے میں بدستور مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔