مکرمی ! فلسطین میں حقوق انسانی کی پامالیوں سے دنیا کی تمام آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں ، اسرائیل کے طول و عرض میں مسلمانوں کے منظم قتل عام نے ہلاکو اور چنگیز خان کی ارواح کو شرمندہ کر رکھا ہے۔ مسلمان قبلہ اول کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اور مسلمانوں بھائیوںکی بھی۔اگر اسرائیل کی حکومت نہتے مسلمانوں پر اپنی بربریت کو نہیں روکتی تو بہت جلد اسکو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، امریکہ،بھارت اور اسرائیل کا کوئی بھی دن ایسا خالی نہیں جا رہا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف کوئی نا کوئی سازش نہ کر رہے ہوں۔قبلہ اول مسلما نوں ایمان کا حصہ ہے اور مسلماناپنے ایمان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ (شیخ محمد فیروز)