لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے پرندوں کی حفاظت کے لیے ایک زبردست اقدام اُٹھایا ہے ۔وشل میڈیا پر فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں انہیں اپنی ایک ٹیم کے ساتھ سڑک پر موجود درختوں میں چھوٹے چھوٹے گھونسلے بنا کر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ یہ اقدام فیروز خان کی مہم’’فیڈ دی نیڈی‘‘ کا حصّہ ہے جوکہ اُنہوں نے پرندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کیلئے اُٹھایا ہے ۔فیروز خان کا اپنے اس اقدام کے حوالے سے کہنا ہے کہ’وہ یہ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ اُنہیں اس کام کے لیے بہت اچھے لوگوں کا ساتھ ملا ہے۔