مکرمی ! پاکستان معاشی بحران اور مہنگائی کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے۔ اسوقت ملک میںحکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ غریبوں اور عوام کی خدمات پر مبنی پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں ۔ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے قوم کی خدمت بھی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں ہر ممکن امدادی سرگرمیوں اور ویلفیئر پروجیکٹس پر کام شروع کرنا چاہئے۔ ہمیں ملک کی خدمت کے لئے تن من دھن کے ساتھ کام کرناچا ہئے۔ طبی میدان ہو یا امدادی سرگرمیاں ، راشن کا معاملہ ہو یا غریبوں کا علاج ، رمضان پیکیج ہو اور یا قدرتی آفت سب کے لئے تمام ہم وطنوں کو بھرپور کام کرنا چاہئے گے۔ہمارا مقصد قوم کی خدمت اور اپنی عوام کی بھرپور خدمت ہونا چا ہئے۔ملک کے عوام کے لئے نعمت بنیں ۔ (نجمہ الطاف)