لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا لوٹوں کی بارات بہت جلد اسمبلیوں سے نکل کر دریابرد ہونے والی ہے ۔فیاض چوہان نے سیاست کو گالی بنادیا ۔ دو ماہ بعد یہ ٹولہ موسم خزاں کی طرح غائب ہونے والا ہے ۔انہوں نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاسختی سردی کے موسم میں ویسے بھی کیڑے مکوڑے اپنے بلوں میں چھپ جاتے ہیں۔نومولود سیاسی اداکار نوازشریف پر تنقید کرکے اپنے کٹھ پتلی ابو کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ بیساکھیاں نکل چکی ہیں۔