لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) کینٹ کچہری میں4روز قبل اغواء ہونیوالے 4سالہ بچہ عمیر کے ملزمان کے کیس پر سماعت، عدالت نے دونوں ملزمان کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی نے ملزمان کے کیس پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آباد میں اغواء کامقدمہ درج کیاگیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کی جاچکی ہے ۔ ملزمان نے 20ہزار کے عوض اپنی سالی کو دینے کے لیے بچہ اغواء کیا تھا۔ ملزم عامرکی سالی کی 7بیٹیاں ہیں جس نے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے لیے معصوم بچے کو اغواء کروایاتھا۔ ملزمان بچے کو اغواء کرنے کے بعد شیخوپورہ کے علاقے خانپورنہر اپنی سالی کے گھر چھوڑ آئے تھے ۔ اغواء کاروں میں عامر اور اس کا ساتھی عثمان شامل ہے ۔