لاہور(کلچرل رپورٹر ) سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اورپروڈیوسر عنایت حسین بھٹی کے گھر پیدا ہوا اورمجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ، میرے والد نے فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر سر انجام دیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عنایت حسین بھٹی نہ صرف بڑے اداکار بلکہ ایک بہترین گلوکار بھی تھے اور ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکا ہے اور میرا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی تین نسلیں شوبز کا حصہ رہی ہوں۔