مکرمی ! سقوط ڈھاکہ کے بعد سے آج تک محب وطن بہاریوں کو تعصب اور ہزیمت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔1971سے لیکر آج تک انکی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ جو پاک فوج کے شانہ بشانہ سابقہ مشرقی پاکستان میں پاکستان بچانے کی جنگ لڑتے رہے۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان جلتی پر تیلی کے مترادف ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں کہ افغانی پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے اور جو سیاست داں بے پر کی باتیں کر رہے ہیں ۔ ان سے سوال ہے کہ کیا وہ پاکستان کے لئے ہجرت کرنے والے اور پاکستان بنانے والوں کے لئے بھی ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں ۔نگراں وزیر اعظم اسکا نوٹس لیں۔ (ڈاکٹر محمد انور، کراچی )