لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول ملک فیصل کی لاش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ مقتول کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔ مقتول کے لواحقین ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ مقتول کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔