لاہور(کر ائم ر پو رٹر)ملت پارک پولیس کی کاروائی۔ موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار۔پو لیس کے مطابق ملت پارک پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اﷲ رکھا عرف بادشاہ اور شوکت عرف شوکی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6موٹرسائیکلز،3عدد ماسٹرچابیاں،پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے موٹرسائکلز لاہور کے مختلف علاقوں سے چوری کی جن میں نواں کوٹ۔نارتھ کینٹ۔سبزہ زار۔مناواں کے علاقے شامل ہیں۔